مستونگ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

Security forces' operation

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

ضلع مستونگ کے علاقے پرنگ آبادکے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بروقت کارروائی کی گئی۔

دشت و تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت اور تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیرق انونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہیں۔

READ  ون ڈے ورلڈ کپ 2027ء کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں ریکارڈ اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں