رحیم یارخان: سگریٹ پیتے وقت شعلہ کپڑوں پر گرنے سے سگریٹ نوش شخص بری طرح جھلس گیا

Smoker badly burned after flame falls on clothes while smoking

رحیم یارخان کے علاقے لیاقت پور کی بستی بھٹی میں سگریٹ پیتے وقت ایک شعلہ کپڑوں پر گرگیا جس کے باعث سگریٹ نوشی کرنے والا شخص بری طرح جھلس گیا۔

ریسکیو کے مطابق سگریٹ کے شعلے سے کپڑوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ اقبال نامی شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل اسپتال لیاقت پور کے بعد شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ متاثرہ شخص کا جسم 30 فیصد جھلس گیا ہے۔

READ  بارشوں کے آئندہ سلسلے کی پیش گوئی، دریاؤں میں ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں