اوور سائز شرٹ پہننے پر کترینہ کیف سے متعلق قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں

Speculations about Katrina Kaif started circulating when she wore an oversized shirt

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر افواہوں کی زد میں آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کترینہ کیف کو اوور سائز شرٹ پہنے دیکھا گیا، جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں سوشل میڈیا پر زور پکڑنے لگیں۔ کترینہ اور ان کے شوہر وکی کوشل کو علی باغ جاتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں سے ان کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا چھٹیاں منانے علی باغ جا رہا تھا، لیکن ویڈیو میں کترینہ کے لباس کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ تاہم کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار کترینہ کیف کی ممکنہ حمل سے متعلق افواہیں زیرِ بحث آچکی ہیں۔ کترینہ اور وکی کوشل دسمبر 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

READ  راج پال یادو پھر بڑی مشکل میں: 16 کروڑ روپے کے قرض پر بینک کا بڑا ایکشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں