سری لنکن بولرز نے گزشتہ دو میچز کے مقابلے میں بہتر بولنگ کی، وجے کانتھ

Sri Lankan bowlers bowled better than in the last two matches, says Vijaykanth

سری لنکن بولر وجے کانتھ ویاسکانتھ کا کہنا ہے کہ سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن بولرز نے گزشتہ دو میچز کے مقابلے میں بہتر بولنگ کی۔

راولپنڈی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیمیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ فلیٹ ٹریک تھی، گزشتہ دو میچز میں کیچز ڈراپ کرنا شکست کا باعث بنا۔

وجے کانتھ نے کہا کہ سری لنکا نے گزشتہ کچھ عرصے میں کافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائی سیریز سے قبل میچ جیتنے سے سری لنکن ٹیم کا اعتماد بحال ہوگا۔

READ  عمران خان کی آنکھ کا معائنہ، ماہر ڈاکٹروں کو اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہ مل سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں