پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا

stopped at Sibi Railway Station due to security concerns

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ڈمبولی میں دھماکے کے باعث تقریباً 6 گھنٹے کی تاخیر سے سبی پہنچی تو سکیورٹی کلئیرنس نہ ہونے کی بنا پر ٹرین کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافرسبی سے کوئٹہ تک کرایہ واپس لے سکتے ہیں ،تاہم جمعہ کی صبح ایک ٹرین کے ذریعے ان مسافر وں کو کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب ریلوے حکام نے جمعہ کو کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین کو منسوخ کردیا ہے ۔

حکام کے مطابق چمن ٹرین کے ڈبوں میں جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی پہنچایا جائے گا۔

READ  مسئلہ فلسطین کےدو ریاستی حل کیلئے یو این کانفرنس آج ہوگی، وزیراعظم بھی شریک ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں