راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

Suspect who raped and murdered a 12-year-old girl killed in a police encounter

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک نجو میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی سی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ عالم آباد چلڈرن پارک کے قریب سی سی ڈی ٹیم پر 3 ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ممریز عباسی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ایبٹ آباد کا رہائشی تھا اور واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

ہلاک ملزم ممریز عباسی 12 سالہ مقتولہ کا خالو تھا، 12 سالہ لڑکی کی لاش 8 اکتوبر کو ہلاک ملزم کے گھر سے ملی تھی۔

READ  فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی کمانڈر ان چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں