شہباز شریف اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امن و استحکام کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

Telephone conversation between Shehbaz Sharif and Emir of Qatar

وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو ماہ رمضان کی مبارک باد دی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

READ  وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملےکی مذمت، زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں