دہشتگردی ایسا مسئلہ ہے جس پر کمپرومائز نہیں ہو سکتا: اسد عمر

Terrorism is an issue on which there can be no compromise

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایسا مسئلہ ہے جس پر کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے پی حکومت نے تمام جماعتوں پر مشتمل جرگہ بلایا تھا، جرگے کے اعلامیے کی بنیاد پر مسئلے کو حل کریں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہر مسئلہ کیل نہیں ہوتا اور ہر مسئلے کا حل ہتھوڑا نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ صوبے بنانے میں بانئ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے، بانیٔ تحریکِ انصاف کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

READ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلابی نقصانات کے مکمل ازالے کی یقین دہانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں