امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے موجودہ حکومت اور نظام تعلیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کی پامالی معمول بن چکی ہے، یہ حکومت عوام کے ووٹ سے نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات کا نظام فرسودہ اور ناکارہ ہے، تعلیم تباہ ہو چکی ہے اور اسکول فروخت کیے جا رہے ہیں، یہ سب پی ڈی ایم کے نظام کی پیداوار ہے۔
حافظ نعیم کے مطابق 14 اگست کے بعد ازسرنو احتجاجی مہم شروع کی جائے گی کیونکہ ملک کو نئے تعلیمی نظام کی اشد ضرورت ہے۔
فلسطین کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں لیکن اسرائیل کے قبضے کے ساتھ اسے تسلیم کرنے میں کوئی بہتری نظر نہیں آتی۔






تبصرے بند ہیں