بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ اچھا، بہت پہلے ہونا چاہیے تھا، فضل الرحمان

The decision to transfer the PTI founder to the hospital is good

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی،ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ اچھا ہے، یہ بہت پہلے ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معلوم کرنے دیں کہ اس وقت ملک کا ماحول کیا ہے، صوبوں کے معاملے کو بحث پر چھوڑ دینا چاہیے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ حکومتی کمزوریوں کی نشاندہی کرے، صوبوں پر بحث کرنے دیں، اس میں اصولی موقف اور عملی حیثیت کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حمایت یا مخالفت کی لکیر کھینچ دینا، ایسی صحافت نے ملکی مسائل کو بگاڑا ہوا ہے۔

READ  وزیراعظم کی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں تیزی لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں