ہدایت کار موہت سوری کی یہ فلم 18 جولائی کو ریلیز ہوئی اور پہلے دن 25 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ ہندی سینما کی سب سے بڑی اوپننگ دی، جو 2018 کی ’دھڑک‘ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ تقریباً 10 لاکھ لوگوں نے پہلے دن فلم دیکھی، اور ایڈوانس بکنگ نے 9.39 کروڑ روپے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
’سیارہ‘ نے صرف 8 ہزار شوز کے ساتھ 21 کروڑ روپے کی نیٹ اوپننگ کی، جو ’ایک ولن‘، ’مرڈر 2‘ اور ’عاشقی 2‘ جیسے فلموں سے بہتر ہے۔ عالمی سطح پر ابتدائی ویک اینڈ میں اس نے 1.19 کروڑ ڈالر کمائے اور عالمی باکس آفس چارٹ میں 9 واں نمبر حاصل کیا۔
تیسرے دن تک کل کمائی 83 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، اور ’سیارہ‘ 2025 کی ٹاپ 5 اوپننگ ویک اینڈ فلموں میں شامل ہوگئی ہے، جس نے ’سکائی فورس‘، ’ریڈ 2‘، ’ستارے زمین پر‘ اور ’کیسری چیپٹر 2‘ جیسی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔






تبصرے بند ہیں