جاتی امرا : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی اور منفرد انداز سے نواز شریف کے ساتھ انٹری دی۔
مریم نواز کی بیٹی ماہ نور صفدرازدواجی بندھن میں بندھ گئیں تقریب میں شہبازشریف اور نوازشریف نے منفرد انداز میں انٹری دی، دونوں بھائی گالف کارٹ میں سوار ہوکر تقریب میں پہنچے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شرکت مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار سے ہوا۔
تقریب میں شرکت کیلیے آنے والے مہمانوں کو وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھائی نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کو خود گاڑی ڈرائیو کرکے لارہے ہیں۔
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ دلہن بنے تیار کھڑی ہیں۔






تبصرے بند ہیں