سال 2025 میں راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، رواں سال اب تک 4076 افراد کی اسکریننگ کی گئی، جن میں سے 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اسپتالوں میں مجموعی طور پر 222 مریض داخل ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ اس وقت 8 مریض زیرِ علاج ہیں۔ خوش قسمتی سے، تاحال ڈینگی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
شہر میں 17528 ہاٹ اسپاٹس رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جن میں سے 97.93 فیصد کی کوریج کی جا چکی ہے۔ 12 یونین کونسلز میں ڈینگی کی شدت کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ رواں سال اب تک 56162 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جبکہ 9880 جگہوں پر ڈینگی کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے 1743 ایف آئی آرز، 3276 چالانز اور 238 مقامات کو سیل کیا ہے۔
انسدادِ ڈینگی مہم میں 294 آؤٹ ڈور اور 889 ان ڈور ٹیمیں متحرک ہیں، جب کہ 717 آئی آر ایس پمپس، 89 دستی اور 40 گاڑیوں پر نصب فوگر مشینیں بھی سرگرمِ عمل ہیں۔






تبصرے بند ہیں