ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

The price of gold per tola in the country has recorded a decrease of Rs 100

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے پر آ گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے مقرر ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، جہاں فی اونس سونا 1 ڈالر کم ہو کر 3302 ڈالر پر آ گیا ہے۔

یاد رہے، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

READ  وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملےکی مذمت، زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں