دورانِ جنگ دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی: باقر قالیباف

The world recognized the power of Iranian resistance during the war: Baqer Qalibaf

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت جان لی۔

عراق کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نے پورے خطے کو داعش سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، ایران اور عراق کے عوام جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے راستے کو جاری رکھیں گے۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران دنیا نے ایرانی مزاحمت کی طاقت کو جان لیا ہے، ایران کی مزاحمت اب ایران، عراق اور خطے کی سرحدوں سے آگے بڑھ کر عالمی سطح پر پھیل چکی ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِحال سے واضح ہے کہ جنگ میں کون غالب آ رہا ہے، خطے کے اسلامی ممالک کو باہمی تعاون کی طرف بڑھنا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دورہ عراق کا مقصد غیرملکی مداخلت کے بغیر علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

READ  8 اسلامی ممالک نے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں