دنیا کی معمر ترین مرغی

The world's oldest chicken

امریکا کی ایک خاتون کی پالتو مرغی نے دنیا کی معمر ترین مرغی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ مرغی نے یہ ریکارڈ 14 برس اور 69 دن کی عمر میں حاصل کیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لٹل ایلم کی رہائشی سونیا ہل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے نجی انکیوبیٹر میں انڈے سے چوزہ نکالا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پرل نامی اس مرغی کی عمر کی 22 مئی کو تصدیق کی جس کے بعد اس کو معمر ترین مرغی کا ٹائٹل دیا گیا۔

سونیا ہل نے گینیز ورڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرغی نے تمام حالات سے لڑ کر یہ ریکارڈ حاصل کیا کیوں کہ ایسٹر ایگر مرغیاں عموماً پانچ سے آٹھ سال تک زندہ رہتی ہیں۔

READ  نورا فتیحی جیسی دِکھنے کیلیے 3 گھنٹے ورزش کرو؛ بیوی شوہر کی شکایت لیکر تھانے پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں