وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عملی زندگی میں کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں، نوجوان محنت کو اپنا اصول بنائیں۔
کراچی میں جاب فیئر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال کریں۔
انہوں نے زور دیا کہ معاشی استحکام کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔






تبصرے بند ہیں