کوہلو اور گرد و نواح میں ایک دن میں تیسرا زلزلہ

Third earthquake in a day in Kohlu and surrounding areas

بلوچستان کے علاقے کوہلو اور گرد و نواح میں ایک ہی دن میں تیسرا زلزلہ آیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہلو میں صبح 10 بجکر 25 منٹ پر پہلا زلزلہ اور دوسرا 10 بجکر 58 منٹ پر آیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شام 4 بجکر 49 منٹ پر تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تیسرے زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 17 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہلو سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، ژوب، بارکھان اور راکھنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

READ  بانی کو ابھی تک اسپتال شفٹ نہیں کیا گیا، رات 12 تک ٹائم ہے، نعیم پنجوتھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں