یہ گاڑی ایک بار پیٹرول بھرنے پر کراچی سے اسلام آباد تک کا سفر کر سکتی ہے

This vehicle can travel from Karachi to Islamabad on a single fill of petrol

ڈونگ فینگ کی متعارف کردہ ہائبرڈ الیکٹرک کار "Aeolus L8” ایک جدید پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ہے جو ایک بار فیول بھرنے کے بعد کراچی سے اسلام آباد تک بغیر رکے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس گاڑی کی فیول رینج اتنی زیادہ ہے کہ صرف پیٹرول موڈ پر بھی یہ باآسانی کراچی سے اسلام آباد کا تقریباً 1,400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

چائنا آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کے ٹیسٹ کے مطابق اس گاڑی کی کُل رینج (پیٹرول + بجلی) تقریباً "2,245 کلومیٹر” ہے، جو کراچی اور اسلام آباد کے درمیانی فاصلے سے کہیں زیادہ ہے۔

اس کی فیول ایفیشنسی بھی شاندار ہے، جو تقریباً "41.7 کلومیٹر فی لیٹر” ہے۔ گاڑی میں پیٹرول اور الیکٹرک دونوں موڈز شامل ہیں، جس کا امتزاج اسے طویل سفر کے لیے ایک بہترین آپشن بناتا ہے۔

READ  امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی انتہائی مشکل کیوں قرار دی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں