ٹرمپ کا گرین لینڈ حاصل کرنے کیلئے ملٹری آپشنز پر غور

Trump considering military options to acquire Greenland

امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم نے گرین لینڈ حاصل کرنے کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے ملٹری آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح کرچکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا نیشنل سکیورٹی ترجیح ہے۔

سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ اپنے موجودہ دور حکومت میں گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ اور ان کے مشیر مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔

عہدیدار کے مطابق امریکی آپشنز میں ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، تاہم نیٹو لیڈرز کے اعتراضات کے باوجود صدر ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے بےچین ہیں۔

READ  ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں