یو این سلامتی کونسل کے صدر دفتر میں موجودگی اعزاز ہے : اسحاق ڈار

UN Security Council headquarters

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر دفتر میں موجودگی ان کے لیے اعزاز قرار دی ہے۔

پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ سے ملاقات کی ہے اور دیرپا ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور مشن کی ٹیم سے پاکستان کے دور صدارت میں ہونے والے اہم امور سے متعلق مشاورت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ یو این سلامتی کونسل کے صدر دفتر میں موجودگی اعزاز ہے۔

READ  صدر آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں