سونے کی غیر دستاویزی برآمدات، پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کا نقصان

Gold prices continue to decline in the country

اسلام آباد: ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کو غیر دستاویزی سونے کی برآمدات سے سالانہ تقریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

سالانہ اربوں ڈالر نقصان کے پیش نظر حکومت سونے اور قیمتی پتھروں کی قانونی اور ویلیو ایڈڈ برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اربوں مالیت کے قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر کے باوجود، ناقص دستاویزات اور کمزور ریگولیشن کی وجہ سے باضابطہ برآمدات اپنی صلاحیت کے ایک چھوٹے سے حصے تک محدود ہیں۔

ہمایوں خان نے فرانسیسی قیمتی پتھر اور جیولری بنانے والے بارنیبی پلاورائٹ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر مالیت کے قیمتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں۔

READ  ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان میں تنازع برقرار، بازار میں چینی کی سپلائی آج بھی معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں