روس سے جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی وفد مؤثر تجاویز لیکر آیا: یوکرینی سینئر عہدیدار

US delegation brought effective proposals to end the war with Russia

یوکرینی صدارتی دفتر کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی وفد روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے نئی اور زیادہ مؤثر تجاویز لے کر یوکرین آیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی سینئر عہدیدار نے کہا کہ یہ پہلے سے زیادہ مؤثر ہے، وہ اب بھی بات چیت کر رہے ہیں، دراصل یہی سب سے اہم بات ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندوں نے ٹھوس منصوبوں پر بات چیت کی، جن کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب کریملن نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ امریکی نمائندوں نے تنازع کے ممکنہ حل کے لیے متعدد تجاویز پیش کی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دونوں نے یوکرین مذاکرات کے بارے میں مثبت رپورٹ پیش کی ہے، تاہم کسی نے بھی تنازع ختم کرنے کے حوالے سے کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے فوری بعد گزشتہ روز یوکرین کا دورہ کیا تھا۔

READ  محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کا نوٹس موصول ہو گیا: قریبی ذرائع کی تصدیق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں