امریکا کے اسٹریٹجک ایندھن ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔
امریکی محکمۂ توانائی کے مطابق امریکی ذخائر سے گزشتہ ہفتے مزید 53 لاکھ بیرل تیل جاری کیا گیا۔
امریکا کے پاس صرف 29 کروڑ 34 لاکھ بیرل خام تیل باقی رہ گیا جو 1982ء سے اب تک کا کم ترین ذخیرہ ہے
ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کے بحران کے باعث عالمی توانائی منڈی میں استحکام کے لیے مارچ میں امریکا اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے دیگر رکن ممالک نے تیل کے ذخائر استعمال کرنے پر رضا مندی دی تھی۔
اس رضا مندی کے تحت امریکی اسٹریٹجک ذخائر سے 17 کروڑ 20 لاکھ بیرل جاری کیے جانے پر اتفاق ہوا تھا۔






تبصرے بند ہیں