سوات: چھٹی پر گھر جانیوالے مدرسے کے طلبہ کی وین الٹ گئی، 11 زخمی

Van carrying madrassa students

سوات میں مدرسے کے طلبہ کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے کیدام میں منی وین کو حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہےکہ کیدام میں تیز رفتار وین الٹ گئی جس میں مدرسے کے طلبہ سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 11 طلبہ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ بٹ خیلہ سے چھٹی پر اپنے گھر کالام جارہے تھے۔

READ  غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، آزاد فلسطینی ریاست کیلئےکوششیں جاری رہیں گی: پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں