غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ

We will achieve complete peace in Gaza

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بارپھر مشرق وسطیٰ تنازع کو ہزاروں سال پرانا قرار دیدیا۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ ایسا لگتا ہے تقریباً 3 ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ مکمل امن حاصل کریں گے، ایسا ہونا حیرت انگیز کامیابی ہوگی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے سُرخ لکیر کھینچیں گے،امید اور توقع ہے کہ حماس غزہ امن منصوبہ منظور کرلے۔

READ  اسرائیلی فوج نے خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینی لڑکے کی آنکھ میں گولی مار دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں