بالوں سے بنا عجیب و غریب ٹوتھ پیسٹ

Weird toothpaste made from hair

بالوں سے بنی عجیب و غریب ٹوتھ پیسٹ اب صرف خواب نہیں رہی، بلکہ سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک بایوٹیکنالوجیکل طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے بالوں یا اون سے حاصل شدہ کیراٹن کو استعمال کرکے دانتوں کے اینامل کی مرمت کے لیے خاص پیسٹ یا جیل تیار کی جا سکتی ہے۔

کِنگز کالج لندن کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ کیراٹن، جو بال، جلد اور ناخن میں پایا جاتا ہے، دانتوں کی سطح پر کیلشیم اور فاسفیٹ جیسے منرلز کے ساتھ مل کر ایک کرسٹل نما حفاظتی تہہ بناتا ہے جو قدرتی اینامل کی طرح کام کرتی ہے۔

یہ طریقہ دانتوں کے سڑنے کو روکنے کے ساتھ ساتھ ابتدائی نقصان شدہ اینامل کی مرمت بھی کر سکتا ہے، جو عام فلورائیڈ پیسٹ یا ریزنز سے ممکن نہیں ہوتا۔

کیراٹن بایولوجیکل مواد (بال، اون، جلد) سے حاصل ہوتا ہے، جو ماحول دوست اور پائیدار متبادل فراہم کرتا ہے اور پلاسٹک پر مبنی ریزنز کے استعمال کو کم کر سکتا ہے۔

محققین کا اندازہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 2 سے 3 سال کے اندر مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتی ہے، بشرطیکہ مزید تجربات اور صنعتی تعاون حاصل ہو۔

لیبارٹری میں کیے گئے تجربات میں یہ کوٹنگ روایتی پلاسٹک ریزنز سے 5 سے 6 گنا زیادہ مضبوط ثابت ہوئی ہے۔

READ  لکی مروت میں گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں