لیبوبس نامی گُڑیا کے مقبول ہونے کی آخر وجہ کیا ہے؟

What is the ultimate reason for the popularity of the doll called Lebobus?

“لیبوبو” (Labubu) گڑیا کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں جو اسے ایک کھلونے سے بڑھ کر سماجی رجحان بنا دیتی ہیں۔

یہ گڑیا اپنے منفرد ڈیزائن یعنی مونسٹر جیسے چہرے اور نازک کانوں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ کچھ لوگ اسے عجیب قرار دیتے ہیں، مگر یہی غیر روایتی انداز اسے یادگار بناتا ہے۔

لیبوبو زیادہ تر ” بلائنڈ باکس” فارمیٹ میں فروخت ہوتی ہے، جہاں خریدار کو معلوم نہیں ہوتا کہ کون سا ماڈل ملے گا۔ یہ لاٹری جیسا تجربہ لوگوں کو بار بار خریدنے پر اکساتا ہے۔

ان گڑیوں کو صرف کھلونا نہیں بلکہ فیشن ایبل بیگ چارمز یا گھروں میں سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ شوقین افراد انہیں خرید کر ری سیل بھی کرتے ہیں، خاص طور پر ڈپلیکیٹ ورژنز جو فوراً مقبول ہو جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ان کی محدود دستیابی اور کم رسائی کی حکمت عملی نے ان کی قیمت کو مزید بڑھا دیا ہے، اور کچھ ماڈلز تو 300 ڈالر سے زائد میں فروخت ہو رہے ہیں۔

READ  علیمہ خان کی روپوشی کی پولیس رپورٹ بوگس قرار، چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں