’’روبوٹ اب انسانوں پر حکمرانی کریں گے؟‘‘ دنیا کے پہلے اے آئی وزیر کی تقرری

دنیا کے کئی شعبوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہو رہا ہے مگر پہلی بار روبوٹ حکمرانی بھی کریں گے۔

جی ہاں یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ یورپی ملک البانیہ نے دنیا کے پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ وزیر متعارف کرایا ہے۔ البانوی وزیراعظم ایڈی راما نے خود اے آئی وزیر کے تقرر کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق البانیہ کے وزیراعظم نے اے آئی وزیر کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لیے اے آئی سے تیار کردہ دنیا کے پہلے وزیر کا تقرر کیا ہے۔ یہ وزیر عوامی ٹینڈرز کی نگرانی کرے گا۔

رواں ماہ مئی میں الیکشن میں بڑی کامیابی کے بعد وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے ایڈی راما نے گزشتہ روز اپنی حکومت کے نئے وزیر کا تعارف کابینہ میٹنگ میں دوسرے ساتھی وزرا سے کرایا۔ جب کہ وہ جلد ہی اپنی نئی کابینہ کو قانون سازوں کے سامنے پیش کرنے والے ہیں۔

READ  کیا اے آئی تھراپیز انسانی تھراپیز سے زیادہ موثر ہیں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں