ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں خاتون کی ایمبولینس میں ڈیلیوری کروادی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اس دوران خاتون کی حالت بگڑگئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد دونوں کی جان بچالی گئی۔





تبصرے بند ہیں