ایکس اے آئی نے ایپل اور اوپن اے آئی کے خلاف امریکی عدالت میں قانونی کارروائی شروع کر دی

XAI launches legal action against Apple and OpenAI in US court

ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی xAI نے ایپل اور اوپن اے آئی کے خلاف امریکی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں اربوں ڈالر ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایپل اور اوپن اے آئی نے اے آئی مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کرنے اور مقابلے کو ختم کرنے کے لیے گٹھ جوڑ کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے مارکیٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کر رکھا ہے تاکہ xAI اور x جیسی نئی کمپنیاں مقابلے سے باہر رہ جائیں۔

xAI نے یہ بھی کہا کہ ایپل کی اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت داری، جس کے تحت چیٹ جی پی ٹی کو آئی فون، آئی پیڈ اور میک ڈیوائسز میں شامل کیا گیا ہے، مارکیٹ کے توازن کو متاثر کر رہی ہے۔

مزید کہا گیا کہ اگر ایپل اور اوپن اے آئی کا یہ خصوصی معاہدہ نہ ہوتا تو ایپل کے پاس کوئی جواز نہیں تھا کہ وہ اپنے ایپ اسٹور پر x اور Grok ایپس کی نمائش کم کرے۔

READ  جرمن وزیر خارجہ کا لبنان میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی پر تشویش کا اظہار، جنگ بندی کی اپیل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں