اسلام آباد: خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار

Young man arrested for threatening a woman with murder

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے والے نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق معاملے میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر قتل کے طریقوں سے متعلق معلومات، خیالات حاصل کرنے کی کوشش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں عائد الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور تعین قانونی کارروائی کے ذریعے کیا جائے گا۔

این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ٹولز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ذمہ دارانہ استعمال ناگزیر ہے، مصنوعی ذہانت کے ٹولز کو دھمکیوں، خوف و ہراس پھیلانے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

READ  سعودی عرب: نیوم بحران کا شکار، منصوبہ محدود کرنے کیلئے 16 ارب ڈالرز خرچ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں