ناک کی سرجری کروانے کے بعد والدہ کا میرا فلموں میں آنے سے متعلق ذہن بدلا: جھانوی کپور

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی ابتدا میں مجھے فلم انڈسٹری میں آنے کی اجازت دینے کے حوالے سے زیادہ پُرجوش نہیں تھیں۔

جھانوی کپور نے حال ہی میں اپنی ننھیال کی کزن مہیشوری کے ساتھ ایک گفتگو میں اس وقت کو یاد کیا جب وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہی تھیں۔

مہیشوری نے بتایا ہے کہ سری دیوی نے گفتگو کے دوران ذکر کیا تھا کہ جھانوی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے۔

مہیشوری کے مطابق سری دیوی نے کہا تھا کہ جھانوی فلموں میں آنا چاہتی ہے، لیکن میں اس فیصلے کے حق میں زیادہ نہیں ہوں کیونکہ فلمی دنیا میں کام کرنے کے لیے بہت محنت، لگن اور مضبوط اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے۔
جھانوی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ والدہ مجھے شوبز میں آنے دینے کے حوالے سے زیادہ پُرعزم نہیں تھیں، تاہم ناک کی سرجری کروانے کے بعد والدہ نے اچانک مجھ میں اداکاری کے شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت دیکھ لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جھانوی کپور نے کہا ہے کہ شاید اس بات کو گفتگو سے نکال دینا چاہیے، لیکن میرے خیال میں ناک کی سرجری سے پہلے والدہ کو فلموں میں آنے کے حوالے سے یقین نہیں تھا، سرجری کے بعد والدہ نے کہا کہ اب صلاحیت نظر آ رہی ہے۔

فنی مصروفیات کی بات کی جائے تو 29 سالہ جھانوی کپور آخری بار فلم ’پیڈی‘ میں الو ارجن کے ساتھ نظر آئیں، اس کے علاوہ انہوں نے ’کافی ود کرن‘ کے نویں سیزن میں ورون دھون کے ساتھ شرکت بھی کی، جہاں ان کا انداز خاصا دلکش رہا۔

READ  بچوں سے زیادتی سے متعلق متنازع بیان، حنا پرویز بٹ نے رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں