ویڈیو: فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں کے ساتھ اڑتے اڑتے رہ گئی

ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران ایک دلہن تیز ہواؤں کے باعث غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے بچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کے جھونکے نے دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
[embedpress]https://x.com/MarioNawfal/status/2115921617524285947[/embedpress]

غباروں کے دباؤ سے دلہن اپنا توازن کھو بیٹھی اور قریبی دیوار کی جانب جانے لگی لیکن فوٹوگرافر نے فوری طور پر اسے پکڑ کر سنبھال لیا۔
خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔

READ  'پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے'، امریکی صدر ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں