پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا مطلب کیا ہے؟

'Banyan Al-Marsoos' against India?

پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئےآپریشن ‘بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور پٹھان کوٹ میں ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے ادھم پور ائیربیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا مطلب کیا ہے؟
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ بنیان المرصوص یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت "اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ” ایک حکم ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ،۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔

READ  سوئیڈن میں وزیر صحت حلف لینے کے چند گھنٹے بعد پریس کانفرنس کے دوران بیہوش ہو گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں