پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کی فہرست فائنل کرنے لگیں

Teams begin finalizing list of foreign players for remaining PSL 10 matches

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10کے بقیہ میچز کیلئے ٹیمیں غیر ملکی پلیئرز کی فہرست فائنل کرنے لگیں۔

جنوبی افریقا کے رائیلی روسو اور نیوزی لینڈکے فن ایلن نے بقیہ میچز کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیابی ظاہر کر دی ہے۔

گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے دنیش چندی مل اورا وشکا فرنینڈو کو بھی سائن کرلیا جبکہ افغانستان کے گلبدین نائب بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے اسکواڈ میں ایلکس ہیلز اور رسی ون ڈر ڈوسن شامل ہوگئے جبکہ بین ڈوارشیئس، ٹیمال ملز اور جمی نیشم بھی یونائٹیڈ کے اسکواڈ کو دستیاب ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر، محمد نبی اور جیمز وینس کراچی کنگز کو جوائن کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ کنگز نے اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی جیورج منسے کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

دوسری جانب سکندر رضا، شکیب الحسن اور راجاپکسے بقیہ میچز کیلئے لاہور قلندرز کا حصہ ہوں گے۔

پشاور زلمی کو لیوک ووڈ، کیڈمور، نجیب زدران اور میکس برائنٹ کی خدمات حاصل ہوں گی جبکہ آسٹریلین کرکٹر جوش براؤن اور پیٹر ہیٹزوگلو ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے منتخب ہونے والے پلیئرز ری ٹینشن کے اہل ہوں گے، ٹیمیں اگلے ایڈیشن میں بقیہ میچز کیلئے پک ہونے والے پلیئرز کو برقرار رکھ سکیں گی۔

ذرائع کے مطابق غیر معمولی حالات میں ری پلیسمنٹ پک ہونے والے پلیئرز کو عام ری پلیسمنٹ تصور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ٹیموں کے اضافے کی صورت میں فرنچائز 3 سے 5 پلیئرز ہی ری ٹین کر پائیں گی۔

READ  فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے اب تک کی سب سے زیادہ انعامی رقم کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کی وجہ سے پی ایس ایل کو معطل کیا گیا تھا تاہم جنگ بندی کے بعد اب لیگ کو بحال کرکے میچز 17 سے 25 مئی کو ہوں گے۔

17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اورکراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں