کیا آسٹریلوی کرکٹرز بقیہ آئی پی ایل کھیلیں گے؟ کرکٹ آسٹریلیا کا بیان سامنے آگیا

IPL

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے آئی پی ایل میں شمولیت کے حوالے سے انفرادی فیصلوں کی حمایت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارت واپس جانے یا نہ جانے کے کرکٹرز کے فیصلے کو سپورٹ کریں گے، ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لے گی۔
آسٹریلوی بورڈ کے مطابق واپس جانے والے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیں گے ، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت اور بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہیں ۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایونٹ کا فائنل 3 جون کو ہوگا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے کھیلا جانا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو آئی پی ایل کے معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز وطن واپس چلے گئے تھے۔

READ  غزہ میں شہید کھلاڑیوں کی یاد میں فلسطین اور قونیا اسپور نے میچ روک دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں