ہنگو: ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

10 police personnel, including a DSP, martyred

ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ کر کے ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے دہشتگرد واقعے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ہنگو میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق چھپری نریاب کے قریب 15 سے 18 خوارج کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد مبینہ طور پر خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید اور 28 زخمی ہوئے تھے۔

READ  مظفرگڑھ: کچے کے علاقے میں 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں