ایبٹ آباد اور بھکر میں ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد اور بھکر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھکر میں تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث دو مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

بھکر میں پہلا حادثہ دریا خان کے ہیتو خسور روڈ پر پیش آیا، جہاں مسافروں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو خواتین اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔

دوسرا حادثہ کلورکوٹ کے قریب نواں جنڈانوالہ میں پیش آیا، جہاں ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث منی ٹرک سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں سجاد اللہ اور نعمت اللہ موقع پر دم توڑ گئے۔

دوسری جانب گلگت سے راولپنڈی جانے والی بس ایبٹ آباد میں مسلم آباد انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، حادثے میں 22 مسافر زخمی ہوگئے۔

READ  جی ایچ کیومیں چیف آف ڈیفنس فورسز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں