خیبرپختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسران تبدیل

15 Pakistan Administrative Service officers transferred from Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختون خوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسروں کو تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے اکرام اللّٰہ کو کے پی کے سے تبادلے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

گریڈ 20 کے شاہد اللّٰہ اور گریڈ 19 کے شاہ فہد کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) زبیر خان کا کے پی کے سے تبادلہ کر دیا گیا اور انہیں بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال، گریڈ 18 کے وقار علی، گریڈ 21 کے عنبر علی خان اورگریڈ 18 کے کیپٹن (ر) ثناء اللّٰہ خان کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

گریڈ 20 کے سہیل خان، گریڈ 18 کے محمد احتشام الحق، گریڈ 18 کے محمد فہیم، گریڈ 19 کے محمد عثمان کا کے پی کے سے تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم اور گریڈ 19 کے شفیع اللّٰہ خان کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔

READ  مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ڈرون تباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں