نوشہرو فیروز: زیادتی کا شکار لڑکی کے قتل کی تحقیقات، موت کی وجہ سامنے آگئی

Investigation into the murder of a rape victim reveals the cause of death

نوشہرو فیروز میں زیادتی کا شکار ہونے کے بعد قتل کی جانے والی لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

نوشہرو فیروز کے علاقے محبت ڈیرو میں پر اسرار طور پر انتقال کرنے والی لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت کی وجہ زہریلی چیز کھانا ہے۔

ایس پی روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ مقدمے میں جرگہ ممبران سمیت 3 ملزمان نامزد ہیں، قتل میں نامزد 2 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ جرگہ کرنے والے مفرور وڈیرے کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محبت ڈیرو میں زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی معاملے کے حل کے لیے فریقین کے ہمراہ وڈیرے کے گھر گئی جہاں لڑکی کو بطور امانت ایک ہفتے کے لیے رکھا گیا تاہم لڑکی موت واقع ہو گئی۔

متاثرہ لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا کہ مسلح افراد لڑکی کو وڈیرے کے گھر سے اغوا کر کے ساتھ لے گئے اور اسے زہر دیکر قتل کر دیا۔

READ  وائٹ ہاؤس کی تردید کے باوجود امریکا و اسرائیل کا انتخابات سے قبل ایران پر نئے حملوں پر غور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں