ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کی حتمی منظوری کا اعلان کر دیا

Donald Trump: I am committed to a peace agreement between Russia and Ukraine

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کا عمل جاری ہے، جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔

صدر ٹرمپ نے مستقبل کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر آئے۔

READ  غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں