پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کا عمل جاری ہے، جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔
صدر ٹرمپ نے مستقبل کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر آئے۔






تبصرے بند ہیں