وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور خدمات پر عائد 5 فیصد ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو چکا ہے۔
یہ ٹیکس ان بین الاقوامی کمپنیوں کی خدمات اور مصنوعات پر لاگو تھا جن کا پاکستان میں کوئی دفتر موجود نہیں۔ تاہم، رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل ایک شق کے تحت وفاقی کابینہ کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ اس ٹیکس کو ختم کر سکے، جس پر اب عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔





تبصرے بند ہیں