کراچی: شہری نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

Citizen allegedly commits suicide by jumping into sea along with 2 children

کراچی میں شہری نے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

جعمرات کو کراچی کے ساحلی مقام دو دریا پر ایک شخص نے پہلے 2 بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر اپنے آپ کو بھی گہرے پانیوں کے حوالے کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 6 برس کے درمیان تھیں ، پولیس اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں موقع پہنچیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کی لیکن کوشش ناکام رہی۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا ہے جو جمعہ کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ بچوں اور خود کو سمندر کی نذر کرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہورہا تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔

READ  چوروں کی طرح داخل ہونے والے پناہ گزین نہیں دہشت گرد ہیں، خواجہ آصف کا افغان وفد کے بیان پر رد عمل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں