عرفات منہاس کی آل راؤنڈ پرفارمنس، پاکستان کی انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست

پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے عرفات منہاس کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 215 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ عرفات منہاس نے 6 وکٹیں لیں اور ایک رن آؤٹ کیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔

اننگز کے آغاز میں ہی قومی ٹیم کو جارح مزاج بلے فخر زمان پہلی ہی گیند پر جبکہ 8 رنز بنانے کے بعد دوسرے اوپنر صائم ایوب بھی آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم 34، سعد بیگ 35 اور گزشتہ میچ کے سنچورین سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 133 کے مجموعے تک قومی ٹیم 5 وکٹوں سے محروم ہوئی۔

ایسے میں حسن نواز نے 79، عرفات منہاس نے 59 اور فہیم اشرف نے 39 رنز بنا کر ٹیم کو 300 کے ہندسے کے قریب پہنچایا جبکہ اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی کے 10 اور حارث رؤف کے 4 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے 302 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3، گٹ ایٹکنسن نے 2 جبکہ ول جیکس، جمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے شاندار آغاز کیا اور پہلی ہی وکٹ پر 91 رنز بنا ڈالے، یہاں حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ لی خطرناک نظر آنے والے بین ڈکٹ کو پویلین بھیج دیا۔

READ  ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں 4 شیشہ کیفے سیل کردیے گئے

تاہم اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے بائیں ہاتھ کے اسپنر عرفات منہاس کو متعارف کروایا جنہوں نے اپنی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے لیے جیت کو خواب بنادیا۔

عرفات منہاس نے 8.4 اوورز میں 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اننگز کے دوران انہوں نے ایک رن آؤٹ بھی کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ٹام بیٹنگ نے 57 بنائے جبکہ بین ڈکٹ نے 45، جو روٹ نے 33، سیم کرن نے 27، ول جیکس نے 19 اور جارڈن کوکس نے 18 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

عرفات منہاس کے علاوہ حارث رؤف نے 2 جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ لی۔

بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے: شاہین آفریدی
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا تھا کہ پہلے میچ میں بیٹنگ کی، اب بھی بڑا ٹوٹل کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون
پاکستان ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، سعد بیگ، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، کپتان شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے سری لنکا کو جیت کےلیے 306 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 268 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

READ  ریاست ہرسال سیلاب میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، فیلڈ مارشل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں