مانگا منڈی میں نشے کے عادی باپ نے سفاکی کی انتہا کرتے ہوئے اپنے چھ ماہ کے معصوم بیٹے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ناصر نشے کا عادی ہے اور پیر کالونی میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم تھا۔ اس نے اچانک بچے کو اٹھایا اور باہر لے جا کر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔ زخمی بچے، سالار، کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔





تبصرے بند ہیں