اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

The Meteorological Department has issued an alert regarding the possibility of rain in various areas including Islamabad

محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کو اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نالہ لائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث اس کے آس پاس رہنے والے افراد کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادارے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ ممکنہ طغیانی یا شدید بارش کی صورت میں فوری حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ تمام متعلقہ اداروں اور ریسکیو حکام کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا امکان ہے، تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، بہاولنگر، نارووال، ساہیوال، مظفرآباد اور بارکھان میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44، نوکنڈی میں 43 اور چلاس، دادو و سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

READ  چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں