ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج (ہفتہ) کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ یہ دو روزہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، جس میں ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہوگا، جس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر حکام موجود ہوں گے۔
دورے کے دوران صدر پزشکیان صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، جب کہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس 27 مئی کو ایران کا دورہ کیا تھا، اور اب یہ جواباً ایرانی صدر کا پہلا دورۂ پاکستان ہے۔





تبصرے بند ہیں