مسٹر بیسٹ: پہلے یوٹیوبر جن کے 400 ملین سبسکرائبرز، اور دنیا کے کم عمر ارب پتیوں میں شامل

Mr. Best: The first YouTuber with 400 million subscribers, and one of the world's youngest billionaires

یوٹیوب کے مقبول ترین کریئیٹر "مسٹر بیسٹ” (جمی ڈونلڈسن) نے یکم جون کو 400 ملین (40 کروڑ) سبسکرائبرز حاصل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کیا: "لوگ مجھے دیوانہ کہتے تھے، لیکن میں نے ہار نہیں مانی، سات سال تک محنت کی — اب ہر دن کسی مقصد کے ساتھ جاگتا ہوں، شکریہ یوٹیوب اور میرے ناظرین کا۔”

یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن نے انہیں خصوصی طور پر تیار کردہ پلے بٹن پیش کیا، جس میں چمکتی دھات اور نیلا پتھر شامل ہے۔ تاہم، سوشل میڈیا پر اس پلے بٹن کے ڈیزائن پر ملا جلا ردِعمل آیا — کئی صارفین نے اسے سادہ اور غیرتاثرکن قرار دیا، کچھ نے کہا کہ بس نیلا رنگ لگا کر پرانا بٹن دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے، یہ پلے بٹن ایک تاریخی لمحے کی نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ مسٹر بیسٹ نہ صرف یوٹیوب کے سب سے زیادہ سبسکرائبرز والے یوٹیوبر بن چکے ہیں بلکہ وہ دنیا کے آٹھویں کم عمر ترین ارب پتی بھی ہیں۔

READ  یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بولی وڈ کے تینوں خانز کو یکجا کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں